اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے

حال ہی میں کرناٹک وقف بورڈ کی رکنیت کے لیے بارکونسل کے سابق رکن عبد الریاض خان کو ریاستی حکومت کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔ لیکن ریاض خان کی رکنیت کو بورڈ کے موجودہ ارکان نے کورٹ میں چیلنج کیا۔

وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے
وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے

By

Published : Mar 4, 2021, 3:40 PM IST

کرناٹک وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر بورڈ کے موجودہ ارکان و ایم ایل ایز تنویر سیٹھ، کنیز فاطمہ اور ایڈووکیٹ آصف علی کے علاوہ وقف پروٹیکشن ایکشن کمیٹی نے سوال اٹھایا اور کورٹ میں ان کی رکنیت کو چیلنج کیا، جس کے نتیجے میں ہائی کورٹ نے ریاض خان کی رکنیت پر روک لگا دی ہے۔

وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے درخواست گزار محمد الیاس نے بتایا کہ 'ہائی کورٹ کا آرڈر واضح ہے، جس میں یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ریاض خان کو رکنیت دینے والے آڑڈر پر روک لگا دی جائے۔'
وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے
وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے
وقف بورڈ میں ریاض خان کی رکنیت پر ہائی کورٹ کا اسٹے

مزید پڑھیں:یادگیر: 'کرناٹک حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر گامزن'

محمد الیاس نے مزید بتایا کہ 'انہوں نے ہائی کورٹ کے تفصیلی آرڈر کے ساتھ ایک مکتوب کرناٹک وقف بورڈ کے سی ای او کو بھیج کر یہ مطالبہ کیا ہے کہ ان احکامات پر عمل کیا جائے اور عبد الریاض خان کو وقف بورڈ کی میٹنگز و دیگر کاموں سے دور رکھا جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details