مرکزی وزیر بنائے جانے کے بعد پہلی بار یادگیر آنے پر بھگونت کھوبا کا شاندار استقبال کیا گیا۔ رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، رکن اسمبلی شورا پور راجو گوڑا، ضلع بی جے پی پارٹی کے صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی، مہیلا بی جے پی کی ریاستی نائب صدر کماری للیتا انپور کے علاوہ بی جے پی کے متعدد سینیئر رہنماؤں نے مرکزی وزیر کا استقبال کیا۔
مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کا دورہ یادگیر اس موقع پر مرکزی وزیر نے نالوار، تمکور اور یرگول دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور شہر میں واقع مہاتما گاندھی، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اور لال بہادر شاستری کے مجسموں پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔
مرکزی وزیر بھگونت کھوبا کا دورہ یادگیر یہ بھی پڑھیں: یادگیر میں پیرامال فاؤنڈیشن کا معلوماتی پروگرام
بعدازاں شہر کے ودیا کلیان منڈپ میں منعقد ایک جلسہ عام میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جن آشیرواد یاترا کے تحت بیدر، گلبرگہ، یادگیر، رائچور اور دیگر اضلاع میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور پریشانیوں کو جانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کے بعد عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مرکزی حکومت کو تجاویزات روانہ کی جائیں گی۔ وزیر نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام طبقات کو انصاف دلانے کی کوشش کررہی ہے۔