ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں گزشتہ دنوں کانگریس سے تعلق رکھنے والے دو رہنما احمد پٹیل اور ضمیر کو یاد کیا گیا اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
رکن اسمبلی نصیر احمد کی صدارت میں منعقد کیے گئے اس اجلاس میں کانگریس کے قومی رہنما مرحوم احمد پٹیل اور کرناٹک کانگریس کے رہنما مرحوم ضمیر پاشاہ کی خدمات کو یاد کیا گیا۔
اس موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما اور رکن اسمبلی نصیر احمد نے احمد پٹیل کے متعلق بتایا کہ مرحوم کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں میں سے ایک تھے جو کہ پارٹی کی ہائی کمان کا ایک اہم حصہ تھے اور ملک بھر کے سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے لیے ہمدرد تھے جو کہ عوامی مسائل کو پارٹی تک پہنچانے کا ایک آسان ذریعہ تھے۔