اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیدر: حالات حاضرہ کے موضوع پر اجلاس

ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے جنید فنکشن ہال میں موجودہ حالات میں درپیش مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔

session-on-the-topic-of-current-affairs-in-bidar
حالات حاضرہ کے موضوع پر اجلاس

By

Published : Dec 9, 2019, 7:58 PM IST

اجلاس میں علمائے کرام ائمہ مساجد ومدارس و دانشورانِ قوم ملت سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

حالات حاضرہ کے موضوع پر اجلاس

اس موقع پر مولانا عبدالواحد صدر رابطہ ملت بیدر نے کہا کہ' ہم صرف اور صرف اخلاق اور کردار کے ساتھ ہی، قوم اور ملک میں اتحاد پیش کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' مسلمان جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ' برادران وطن کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا ہیں وطن پرستی ہے'۔

ڈاکٹر جنید نے کہا کہ' آئندہ برس اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری کے لیے ہر محلّے کے مساجد کے ذمہ داران اپنے حلقے میں آنے والے تمام مکانات کے مردم شماری کے لیے لازم ہونے والے دستاویزات کی معلومات حاصل کریں اور انہیں درست کرنے کے لیے عوام کی مدد کریں'۔
اجلاس کا آغاز مفتی عبدالغفار کی قراءت کلام پاک سے ہوا جبکہ شاہ محمد مدثر الاسلام نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ اور مفتی عبدالغفار نے اجلاس کی نظامت فرمائی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details