اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: برادران وطن میں سیرت النبیﷺ کی کتابوں کی تقسیم

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کل ہند مجلس تعمیر ملت شاخ گلبرگہ کی جانب سے برادران وطن کے درمیان حضور اکرمﷺ کی سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر کل ہند مجلس تعمیر ملت کے قومی رکن عزیز اللہ سرمست نے یادگیر کے مندر و مٹھ کے سوامی سمیت دیگر لوگوں میں سیرت النبیﷺ کی کتابیں تقسیم کیں۔

یادگیر: برادران وطن سیرت النبیﷺ کی کتابوں کی تقسیم
یادگیر: برادران وطن سیرت النبیﷺ کی کتابوں کی تقسیم

By

Published : Oct 29, 2021, 4:11 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے ماہ ربیع الاول کے دوران برادران وطن کی خدمت میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے موقع پر میلاد کی محفلیں سجائی جاتی ہیں اور محفل نعت کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ مساجد، مدارس، گھروں اور محلوں کو بھی سجایا جاتا ہے لیکن برادران وطن کو ان خوشیوں میں شامل نہیں کیا جاتا۔

یادگیر: برادران وطن سیرت النبیﷺ کی کتابوں کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ اس مبارک مہینہ میں نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور ان کی سیرت کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش نہیں کی جاتی جو انتہائی اہم کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ہمیں برادران وطن میں سیرت کی کتابوں کو تقسیم کرنا چاہیے تاکہ انہیں بھی آپﷺ کی تعلیمات سے واقف کروایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

یادگیر: نعتیہ مقابلےکا انعقاد، طالبات کو انعامات سے نوازہ گیا

عزیزاللہ سرمست نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ایسے ماحول میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو اسلام کے صحیح تصور سے واقف کروائیں۔

اس موقع پر وجے ناتھ ہیرے مٹھ سوامی نے کہا کہ میں نے کنڑا زبان میں قرآن شریف کا مطالعہ کیا ہے اور حضور اکرمﷺ کا وہ واقعہ جس میں ایک یہودی عورت، آپﷺ پر کچرا پھینکتی تھی، اس کو پڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر ملت کی جانب سے سیرت کی کتابیں تقسیم کی جارہی ہیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے سماج میں بہتر ماحول پیدا ہوگا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details