بنگلور: حال ہی میں اترپردیش کے غازی پور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے بینر تلے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے مسلم-ہندو کے متعلق ایک بیان میں کہا تھا کہ' اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں کوئی مسلمان نہیں رہنا چاہیے، تو وہ شخص ہندو نہیں ہے۔'
موہن بھاگوت کے اس بیان کو سماجی تنظیموں نے گمراہ کن قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے موہن بھاگوت کے بیان اور آر ایس ایس کے عمل میں بہت زیادہ تضاد ہے۔