اردو

urdu

ETV Bharat / city

خادم اجمیر سید سرور چشتی نے امیر شریعت کرناٹک سے ملاقات کی - ملت میں اتحاد کے موضوع پر گفتگو

امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے ملت میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور پراعتماد لہجے میں کہا کہ ملک و جمہوریت مخالف طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

Ajmer
اجمیر

By

Published : Apr 9, 2021, 10:51 PM IST

کرناٹک کے دورے پر آئے اجمیر شریف کی درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کے خادم سید سرور چشتی نے آج امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی سے دارالعلوم سبیل الرشاد پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور ملت میں اتحاد و اتفاق سمیت متعدد امور پر گفتگو کی۔

ویڈیو: خادم اجمیر کی امیر شریعت سے ملاقات

اس موقع پر امیر شریعت کرناٹک مولانا صغیر احمد رشادی نے ملت میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور راعتماد لہجے میں کہا کہ ملک و جمہوریت مخالف طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

اس موقع پر سید سرور چشتی نے بتایا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسلمانوں کو چاہیے کہ کلمہ کی بنیاد پر متحد ہو کر ملت کے مسائل کو حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گلبرگہ میں زمین مافیاؤں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

واضح رہے کہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز اجمیری کے سجادہ نشین و خادم سید سرور چشتی کرناٹک کے دورے پر ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے بنگلورو کے اجلاس میں 'جماعت صوفیہ ہند' نامی تنظیم کی بنا ڈالی۔ اس کے تحت وہ ملک بھر کے صوفیہ، مشائخ و خوانقاہوں کو جوڑنا چاہتے ہیں۔ تاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے بنائے گئے سی اے اے، این آر سی و دیگر متنازع قوانین کے خلاف جد و جہد جاری رکھی جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details