اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے اچانک احتجاج کے باعث مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

By

Published : Dec 12, 2020, 12:24 PM IST

کرناٹک: روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج
کرناٹک: روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج

کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین نے آج بس خدمات بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوران ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں سرکاری ملازم کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

کرناٹک: روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کے اچانک احتجاج کے باعث مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازم شیوکمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک کے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد ملازمین گزشتہ چار سال سے متعلقہ ذمہ داران اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کو سرکاری ملازمین کا درجہ دیا جائے مگر ریاستی حکومت ہمارے مطالبات کو ہمیشہ نظر انداز کرتے آرہی ہے۔'

جس کے چلتے ہمیں مجبوراً حتجاج کرنا پڑ رہا ہے اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے، ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس احتجاج سے مسافروں کو جو تکلیف ہورہی ہے۔ اس کے لیے ہم معذرت چاہتے ہیں۔

کرناٹک: روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کا احتجاج

اس موقع پر مسافروں نے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف ٹرین بند ہے اور دوسری جانب بسوں کی ہڑتال شروع ہوگئی ہے۔ ایسے میں عوام کو کافی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کی سہولت کے لیے ایسے مسائل کو جلد سے جلد حل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details