اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر میں ’روڈ سیفٹی ویک‘ پروگرام - ای ٹی وی بھارت

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آر ٹی او اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کی جانب سے روڈ سیفٹی ویک منایا جارہا ہے جس کے تحت آج مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے۔

یادگیر میں ’روڈ سیفٹی ویک‘ پروگرام
یادگیر میں ’روڈ سیفٹی ویک‘ پروگرام

By

Published : Oct 6, 2021, 7:09 PM IST

یادگیر میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت آج شاستری چوک سے اولڈ بس اسٹینڈ تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں اسکول اور کالج کے طلباء نے شرکت کی اور ’محفوظ ڈرائیونگ‘ سے متعلق نعروں پر مشتمل پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔

یادگیر میں ’روڈ سیفٹی ویک‘ پروگرام

اس موقع پر سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی ساحل احمد نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا شہریوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ کرتے وقت اپنی جان کے علاوہ دوسروں کی جان کی بھی پرواہ کرنی چاہئے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔

یادگیر میں ’روڈ سیفٹی ویک‘ پروگرام

ناصر احمد ، صدر گاندھی اسکول و کالج نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو گاڑیاں نہیں چلانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول کے بچوں کو گاڑیوں پر اسکول نہیں جانا چاہئے جب کہ نابالغ لڑکوں کا گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے جس کے لیے جرمانہ اور سزا بھی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر دامودر نے بھی خطاب کیا۔ ٹریفک سب انسپکٹر محبوب علی کے علاوہ آٹو یونین کے صدر اور موٹر ڈرائیونگ اسکول کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details