اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلور: ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

بنگلور کی ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتار کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج کیا گیا۔

ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 20, 2021, 6:23 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتاری کے خلاف یہاں ضلع آفس کے سامنے وومن انڈیا مومنٹ خواتین تنظیم ضلع گلبرگہ کی جانب سے بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

بنگلور: ماحولیاتی کارکن دشاروی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

اس موقع پر وومن انڈیا مومنٹ خواتین تنظیم کی رکن سعدیہ سیدہ نے کہا کہ 'بنگلور سے 22 سالہ ماحولیاتی کارکن دشاروی کو مرکزی حکومت کے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج سے متعلق گریٹ اتھنبرگ کے ساتھ، ٹول کٹ، شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دشاروی ایک سماجی کارکن بھی ہیں۔ کسانوں کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرنے والوں کو مرکزی حکومت نشانہ بناکر گرفتار کر رہی ہے۔ دشاروی کو گرفتار کر کے ملک کے نوجوانوں کے حوصلوں کو توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے'۔

مزید پڑھیں:کرناٹک اسمبلی میں کم ہوتی مسلمانوں کی نمائندگی اور اس کا ممکنہ حل

سعدیہ سیدہ نے کہا کہ 'بی جے پی مرکزی حکومت اپنی من مانی کرتے ہوئے کبھی کسانوں کو نشانہ بنا کر گرفتار کررہی ہے۔ بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کا نعرہ دینے والی مرکزی حکومت آج لڑکیوں کے مستقبل کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس آزاد ملک میں اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنے والوں پر پولیس کے ذریعے گرفتا کرانے کی کوشش کی جاتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'آج ایک نوجوان لڑکی دشاروی کو گرفتار کے اس کے مستقبل کو ختم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس لئے جلد سے جلد دشاروی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details