اردو

urdu

ETV Bharat / city

فیس کے لیے والدین کو ہراساں کر رہے نجی اسکولز پر کارروائی کا مطالبہ - وزیر تعلیم سریش کمار

نجی اسکولوں کے متعلق متعدد شکایات ہیں کہ وہ طلبا کے سرپرستوں سے پوری فیس مانگ رہے ہیں، بصورت دیگر بچوں کو آن لائن کلاسز میں داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔

private schools demand full fee amid pandemic bjp minority leader urges minister to act
فیس کے لیے والدین کو ہراساں کر رہے نجی اسکولز پر کارروائی کا مطالبہ

By

Published : Jun 23, 2021, 9:32 PM IST

کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے زندگی کے تمامتر شعبے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں، لوگوں کا روزگار متاثر ہوا ہے کروڑوں میں لوگ دوبارہ خط افلاس کے نیچے آگئے ہیں۔ ان حالات میں نجی اسکولوں کے متعلق کئی شکایات موصول ہورہی ہیں کہ وہ طلبا کے والدین سے پوری فیس مانگ کر رہے ہیں اور بصورت دیگر بچوں کو آنلائن کلاسس میں داخلہ نہیں دیاجارہا ہے'۔

ویڈیو
والدین کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی جے پی بنگلور نارتھ کے ضلعی صدر شویز احمد نے کہاکہ یہ نجی اسکولوں کی جانب سے والدین کو بلیک میل و ہراساں کرنا ہے۔ جو قابل افسوس ہے'۔


شویز احمد نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر تعلیم سریش کمار کو ایک میمورنڈم پیش کرکے اس معاملے پر فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے'۔

فیس کے لیے والدین کو ہراساں کر رہے نجی اسکولز پر کارروائی کا مطالبہ
حالانکہ وزیر تعلیم سریش کمار نے اس ضمن میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، تاکہ معاملہ کو جلد از جلد حل کیا جائے اور آنے والے یکم جولائی سے اسکولز کو ترتیب کے ساتھ آن لائن شروع کیا جائے۔ جس پر اب تک ہوئی مثبت نتیجہ نہیں آیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details