ونود جین نے کہا کہ ریاستی حکومت کے تعاون سے بھارتیہ جین سنگھٹن کی جانب سے معلوماتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں 23 ستمبر کو ضلع انتظامیہ آڈیٹوریم میں ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں بھارتیہ جین سنگھٹن کے بانی شانتی لال پونہ بھی شرکت کریں گے۔
یادگیر: بھارتیہ جین سنگھٹن کی پریس کانفرنس
کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھارتیہ جین سنگھٹن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر راجیش جین کوآرڈینیٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں سنگھٹن و دیگر تنظیموں کے تعاون سے تمام 30 اضلاع میں ہر تعلقہ کے ہر دیہات میں لوگوں کو کوویڈ اور ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔
یادگیر: بھارتیہ جین سنگھٹن کی پریس کانفرنس
اس موقع پر کووڈ اور ویکسین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے مختلف تعلقہ جات اور دیہاتوں میں کورونا و ویکسین سے متعلق لوگوں میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ ونود بھنڈاری نے کہا کہ بھارتیہ جین سنگھٹن کی جانب سے بہتر کام کیا جارہا ہے جس کے لیے انہوں نے تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔