اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: ساہلی ضلع اڈوپی کے سیلاب متاثرین کی امداد - ساہلی کرناٹک کا اڈوپی شہر

پایولر فرنٹ کی جانب سے سیلاب کی زد میں آکر ٹوٹے مکانات کی مرمت کا کام کیا گیا ہے اورغریب و مجبور لوگوں کو ان کے تباہ ہوئے گھروں کی جگہ نئے مکانات تعمیر کراکر ان کے حوالے کیا جارہا ہے۔

Karnataka
Karnataka

By

Published : Sep 23, 2020, 2:36 AM IST

ساہلی کرناٹک کا اڈوپی شہر پچھلے چند دنوں سے تباہ کن سیلاب کا شکار ہوا ہے۔ یہاں ہورہی مسلسل بارش اور اس سے امڈے سیلاب نے بے شمار لوگوں کو بے گھر کردیا یے، کئی گاؤں اس کی زد میں ڈوب چکے ہیں اور لوگ پریشانی کے دلدل میں دھنسے نظر آرہے ہیں حالانکہ وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیا ہے کہ وہ سیلاب سے پیدا ہوئے حالات کو پوری مستعدی کے ساتھ نمٹیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو لیکن زمینی سطح پر انتظامیہ کی تیاری ناکافی ہے۔

کرناٹک: ساہلی ضلع اڈوپی کے سیلاب متاثرین کی امداد
اس سلسلے میں پاپولر فرنٹ کرناٹک کے جنرل سیکرٹری ناصر پاشا نے بتایا کہ ان کی تنظیم کے شعبہ ریسکیو اور ریلیف کے 200 پرعزم کارکن مکمل مستعدی کے ساتھ میدان میں اترے اور سیلاب سے متاثرین کی ہر اعتبار سے امداد کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
سیلاب متاثرین کی امداد
ناصر پاشاہ نے بتایا کہ پایولر فرنٹ کی جانب سے سیلاب کی زد میں آکر ٹوٹے مکانات کی مرمت کا کام کیا گیا ہے اور ساتھ ہی غریب و مجبور لوگوں کو ان کے تباہ ہوئے گھروں کی جگہ نئے مکانات تعمیر کراکر ان کے حوالے کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details