وزیر اعظم نریندرمودی نے بنگلورو میں منعقد انڈین سائنس کانگریس کی 107ویں اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ' مجھے بہت خوشی ہے کہ نئے سال میں میرا پہلا پروگرام سائنس ٹکنالوجی سے متعلق ہے، مزید یہ بھی ایک بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ اہم پروگرام سائنسی ترقی سے منسلک شہر بنگلورو میں ہورہا ہے۔
بنگلورو:107 ویں ہندستان سائنس گانگریس میں وزیر اعظم کا خطاب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جب ہم سائنس اور ٹکنالوجی سے ہونے والی ترقی کے ساتھ سال 2020 کا آغاز کررہے ہیں، تو ہم یقینا اپنے خواب کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم بڑھا رہے ہیں۔
مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہے کہ بھارت مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ اننو ویشن انڈیکس میں 52 رینک پر ہے۔
بنگلورو:107 ویں ہندستان سائنس گانگریس میں وزیر اعظم کا خطاب مزید پڑھیں: 'تشدد کے واقعات وہیں ہوئے، جہاں بی جے پی بر سر اقتدار ہے': ورندا کرات
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اسکیموں نے گذشتہ 50 برسوں کے مقابلے میں پچھلے 5 برسوں میں زیادہ تکنیکی بزنس انکیوبیٹرز تیار کیے ہیں۔ میں ان کامیابیوں پر اپنے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔