اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ میں پیاز کے کاشتکار پریشان - onion farmers

لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرناٹک کے گلبرگہ میں پیاز کی اچھی فصل ہونے کے باوجوں کسان اسے منڈی تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں نہ ہی حکومت ان سے خرید رہی ہے۔

onion-farmers
onion-farmers

By

Published : Apr 7, 2020, 2:44 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 3:17 PM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں لاک ڈون سے پیاز کے کاشتکار پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اچھی فصل ہو نے کے باوجود کسان اسے منڈی میں نہیں پہنچا پا رہے ہیں۔ ایسے میں کسانوں کی ساری محنت پر پانی پھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور کسان ایسی حالت میں خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر کرناٹک کے گلبرگہ پیاز کی اچھی فصل ہونے کے باوجوں کسان اسے منڈی تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں نہ ہی حکومت ان سے خرید رہی ہے۔

واضح ہو کہ گذشتہ دنوں گلبرگہ کے ایک کسان نے اپنی تربوز کی فصل فروخت نہ ہونے سے اپنے کھیت میں خودکشی کر لی تھی۔

گلبرگہ میں اس سال پیاز کی زبردست پیداوار ہوئی ہے لیکن کسان اسے منڈی تک نہیں پہنچا پا رہے ہیں اور کسانوں کا الزام ہے کہ حکومت کی جانب سے بھی ان کی پیداوار کو خریدا نہیں جا رہا ہے ایسے میں ان کی فصل برباد ہو جائے گی اور ان کی پوری پونجی اور محنت ضائع ہو جائے گی۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی فصل کو حکومت منڈی تک پہنچانے کا کام کرے، کیونکہ لاک ڈاؤن کے باعث بازار بند ہے لیکن ضروری اشیاء کے لئے سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

گلبرگہ میں پیاز کے کاشتکار پریشان

سی پی آئی یم کے ضلع سکریٹری شرن بسپا نے کہا ہے کہ رٹکل دیہات کے کسان سنجو کمار شنکر رونے دو ایکڑ زمین پر پیاز کی کاشت کی اور اچھی فصل ہوئی ہے لیکن کورونا وائرس کے خوف کے سبب ضلع بھر میں لاک ڈون اور حکم امتناع لگنے کے پیش نظر وہ مارکیٹ پہنچنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کچھ ہی کا شتکار اس طرح کی کاشت کر تے ہیں۔ حکومت ان کی مدد کے لئے آگے آئے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ منڈی تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں ایسے میں حکومت کو ان کی پیداوار کو خرد لینا چاہئے تاکہ پیاذ برباد ہونے سے بچ جائے اور انہیں بھی مناسب قیمت حاصل ہو۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 3:17 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details