بنگلور: مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں ہنگامی حالات میں کسانوں کے زرعی قوانین کو منسوخ کردیا ہے۔ اس ہنگامے کے دوران جب اپوزیشن کے متعدد سنگین مسائل پر سوال اٹھانے پر 12 رکن پارلیمان کو سسپینڈ Suspension of 12 MPs کیا گیا اور معافی کا مطالبہ کیا گیا۔
پارلیمنٹ میں چلے ہنگامے کے متعلق بات کرتے ہوئے کانگریس کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ناصر حسین Rajya Sabha MP Dr Nasir Hussain نے بتایا کہ مرکز میں برسر اقتدار مودی حکومت پارلیمنٹ کا مذاق بنائے ہوئی ہے۔
ناصر حسین نے کہا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے غیر دستوری و غیر جمہوری قوانین کی وجہ سے ملک میں پیدا ہویے پیچیدہ صورتحال کے لیے عوام سے معافی مانگے۔