اردو

urdu

ETV Bharat / city

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ میں طبی خدمات

ریاست کرناٹک کے شمالی علاقوں میں آئے سیلاب زدگان کے لیے حکومت کی جانب سے چند اسکولوں کو ریلیف مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

karnatak

By

Published : Aug 14, 2019, 3:31 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 12:05 AM IST

یادگیر ضلع کے ڈوگرہ تعلقہ میں بھی سرکاری ہائی سکول اور مرارجی دیسائی اسکول کو ریلیف مرکز بنایا گیا ہے۔
جہاں پر ان سیلاب زدگان کے لئے کھانے پینے رہنے کے علاوہ طبی سہولیات حکومت کی جانب سے مہیا کی جارہی ہیں۔

شمالی کرناٹک کے سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے ریلیف کیمپ میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک ڈسپنسری (عارضی دواخانہ) بھی لگایا گیا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ میں طبی خدمات

جس میں روزانہ 90سے 120 مختلف امراض کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ڈاکٹر محمد عظیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثر لوگوں کے لیے لگائے گئے اس خاص دواخانے میں ہر روز 90 سے 120 مریض آرہے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ان مریضوں کو ہر طرح کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرض بڑھ جائے تو تعلقہ ڈوگرہ کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا جا رہا ہے۔
مریضوں کی سہولت کے لیے 108 ایمبولینس 24گھنٹہ دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین میں پانی اور بارش کی وجہ سے ہونے والے امراض سے متعلق معلوماتی پروگرام بھی کیے جارہے ہیں۔
تاکہ عوام کو ان کی صحت سے متعلق اور بارش سے ہونے والے مختلف بیماریوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 12:05 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details