عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے سبب کسی بھی شہری کو کہیں بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں دی گئی ہے، لیکن ایسے ماحول میں بھی یادگیر شہر سے بنگلور کام کاج کی غرض سے جانے والے مزدوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مزدوروں کا بنگلور سے یادگیر ہجرت کرنے کا سلسلہ جاری مزدوروں کا بنگلور سے یادگیر ہجرت کرنے کا سلسلہ جاری آپ کو بتا دیں کہ ان مزدوروں کی شہر کے آیوش ہسپتال میں تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ان کا پورا پتہ گاؤں کا نام اور فون نمبر بھی درج کیا جارہا ہے۔
تھرمل اسکریننگ میں اگر کسی کو معمولی بخار رہتا ہے تو ٹیسٹ کے بعد ان کے ہاتھ پر سیل لگا کر انہیں اپنے گاؤں بھیجا جا رہا ہے۔
تھرمل اسکریننگ میں اگر کسی کو زیادہ بخار ہو تو ایسے لوگوں کو شہر کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں میں بنگلور سے مزدور یادگیر آرہے ہیں۔ بنگلور سے آئے یہ مزدور تھرمل اسکریننگ کے بعد آٹو کے ذریعے اپنے اپنے دیہات جا رہے ہیں
تھرمل اسکریننگ کرنے والے آیوش ہسپتال کے ڈاکٹرز آنے والے مزدوروں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور دے رہے ہیں اور گھروں میں رہنے کی سخت تاکید کر رہے ہیں۔