حال ہی میں کرناٹک وقف بورڈ کا دستخط کردہ ایک مکتوب ریاست بھر کے بڑے اوقافی اداروں کو ارسال کیا گیا تھا، اور سبھی سے خطیر رقم جیسے 10، 20 یا 50 لاکھ کی مانگ کی گئی تھی، تا کہ اسے چیف منسٹر رلیف فنڈ میں جمع کرایا جا سکے۔
کرناٹک وقف بورڈ نے متنازع خط کو واپس لیا
ریاست کرناٹک کا وقف بورڈ اس وقت تنازع اور مخالفت میں گھر گیا جب اس نے ریاست کے اوقافی اداروں سے پیسوں کا مطالبہ کیا، اس کے بعد سیاسی اور سماجی تنظیموں نے اس کی شدید مخالفت شروع کر دی۔
کرناٹک وقف بورڈ نے متنازع خط کو واپس لیا
وقف بورڈ کے اس اقدام سے سماجی و سیاسی حلقوں میں سخت ناراضگی پائی گئی اور اس اقدام کو واپس لینے کا پرزور مطالبہ کیا گیا، تاہم آج کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران بتایا کہ مذکورہ مکتوب کو وقف بورڈ نے واپس لے لیا ہے۔
ڈاکٹر یوسف نے مزید بتایا کہ جن اداروں نے بھی اس سلسلے میں رقم وقف بورڈ میں جمع کی ہے اسے واپس کر دیا جائے گا، وہ ادارے اپنے علاقوں میں اس رقم کو لاک ڈاؤن پریشال حال لوگوں کے ما بین خرچ کر سکے۔