اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: اردو اکاڈمی کی تشکیل نہ ہونے سے اردوداں طبقہ ناراض - گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں حیدرآباد کرناٹک سوشل جاگرتی فورم کی جانب ریاستی حکومت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔ کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل کو نظر انداز کرنے کے خلاف شعراء اور اردو داں طبقے میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

Karnataka: Urdu community angry over non-formation of Urdu academy
کرناٹک: اردو اکاڈمی کی تشکیل نہ ہونے سے اردوداں طبقہ ناراض

By

Published : Oct 12, 2020, 9:21 PM IST

اس موقع کرناٹک کے مشہور شاعر ڈاکٹر وحید انجم نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اردو زبان و ادب کے ساتھ سوتیلا سلوک کیاجا رہا ہے۔ ریاست میں دیگر زبانوں کے اکادمیوں کی تشکیل کر دی گئی ہے مگر ابھی تک اردو اکیڈمی کی تشکیل کی طرف کوئی پیش قدمی نہیں کی جا رہی ہے۔ ریاست بھر میں کئی اردو شعراء و ادباء کا کہنا ہے کہ زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے اردو اکاڈمی کا بحال ہونا بہت ضروری ہے۔ مگر ریاستی حکومت اردو زبان کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے۔

ویڈیو

گلبرگہ میں وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سے ملاقات کرکے کرناٹک اردو اکیڈمی کی تشکیل کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا اس کے باوجود بھی اردو اکیڈمی کی تشکیل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اگر اسی طرح لاپرواہی جاری رہی تو آنے والے دنوں میں ریاستی سطح پر احتجاج کر کے اپنی بات حکومت تک پہنچائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details