اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں 26،811 نئے کورونا مثبت کیسز

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب 530 مزید اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 26،811 نئے مثبت معاملات درج ہوئے ہیں۔

کرناٹک میں 26،811 نئے کورونا مثبت کیسز، 530 اموات
کرناٹک میں 26،811 نئے کورونا مثبت کیسز، 530 اموات

By

Published : May 27, 2021, 12:55 PM IST

ریاست کرناٹک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 26,811 مثبت معاملات کے ساتھ ہی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 24،99،784 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کل 40،741 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جو نئے مثبت معاملات سے کہیں زیادہ ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے مثبت کیسوں میں سے 6،433 بنگلورو اربن سے ہیں اور شہر میں 18،342 کیسز ڈسچارج ہوئے ہیں جب کہ 285 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ 26 مئی کی رات تک ریاست میں مجموعی طور پر 24،99،784 کووڈ کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جس میں 26،929 اموات اور 20،62،910 کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔

بلیٹن کے مطابق ریاست میں ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 4،09،924 ہے۔ جبکہ اس دن کی مثبت شرح 19.48 فیصد رہی وہیں اموات کی شرح (سی ایف آر) 1.97 فیصد رہی۔

ریاست کے دیگر اضلاع میں کووڈ کیسز:

میسورو میں 2،792 نئے کیسز، حاسن میں 1،471 کیسز، تمکور میں 1399کیسز، داونگیرے میں 1،309 کیسز، بیلگام میں 1،205 کیسز درج ہوئے ہیں۔

بنگلورو اربن ڈسٹرکٹ مثبت کیسز کی فہرست میں اول نمبر پر ہے، جہاں کل 11،37،929 کیسز ہیں، اس کے بعد میسورو ضلع میں 1،34،448 کیسز اور تمکور میں 98،139 کیسز درج ہیں۔

صحتیاب ہوکر گھر بھیجے گئے کیسز میں سے بنگلورو اربن 9،18،423 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد میسورو 1،16،299 اور تماکورو میں 77،525 افراد ڈسچارج کے جا چکے ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 2،90،61،302 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، جن میں سے صرف بدھ کے روز 1،37،584 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details