ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ’’انڈین یونین مسلم لیگ‘‘ کے زیر اہتمام قائد ملت ہال میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
ماہ ربیع الاول اور بعثت نبی آخر الزمانﷺ کی نسبت سے پچھلے کئی برسوں سے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ کے اہتمام کیا جاتا ہے۔
گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ منعقد بدھ کو منعقدہ نعتیہ محفل کی ابتدا تلاوت کلام اللہ سے ہوئی بعد ازاں گلبرگہ کے ممتاز نعت خواں سید طیب علی یعقوبی، حافظ محمد اقبال سجاد حسین، مولانا قاسم، معین الدین یادگیری نے نعت خوانی کے ذریعے محفل میں سماں باندھا۔
اس موقع پر متعدد شعراء کرام نے اپنے منظوم کلام سے آنحضرتﷺ کی مدحت و تعریف، عظمت و بڑھائی بیان کرکے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ ’’ہر سال منعقد کیے جانے والے نعتیہ مشاعرہ کا مقصد آنحضرتﷺ کی شان اطہر بیان کرکے انکی محبت کا اظہار کرنا ہے۔‘‘