اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2021, 10:13 PM IST

ETV Bharat / city

کرناٹک: لاک ڈاون میں 14 جون تک توسیع

کرناٹک میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے ریاستی حکومت کی جانب سے 14 جون تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

 کرناٹک: لاک ڈاون میں 14 جون تک توسیع
کرناٹک: لاک ڈاون میں 14 جون تک توسیع

وزیراعلی بی ایس یدیورپا نے کوویڈ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 7 تا 14 جون تک لاک ڈاون میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاست میں پہلے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی غرض سے 24 مئی سے 7 جون تک سخت پابندیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ فی الوقت وبا کے پھیلاؤں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ صحتیابی کی شرح میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ یڈیورپا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ ماہرین کی سفارشات کے بعد ریاست میں عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتہ تک توسیع دی گئی ہے۔ ریاست میں 27 اپریل سے پابندیاں نافذ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details