اردو

urdu

کرناٹک کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے بدھ کے روز پارٹی کی ہائی کمان سے گرین سگنل ملنے کے بعد اپنی کابینہ میں سات سے آٹھ نئے اراکین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Jan 12, 2021, 10:20 PM IST

Published : Jan 12, 2021, 10:20 PM IST

ETV Bharat / city

کرناٹک کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

Karnataka cabinet expansion
کرناٹک کی کابینہ میں توسیع

گورنر وجو بھائی والا کابینہ کے نئے وزراء کو سہ پہر ساڑھے تین بجے گورنر ہاؤس کے گلاس ہاؤس حلف دلائیں گے۔ تاہم، مسٹر یدیورپا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ان لوگوں کے نام بتانے سے انکار کردیا، جنہیں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

چونکہ کابینہ میں صرف سات نشستیں خالی ہیں، اس لیے توسیع کے لئے کسی ایک وزیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑسکتا ہے۔ کانگریس- جے ڈی (ایس) مخلوط حکومت کو چھوڑ کر بی جے پی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے تین ارکان اسمبلی ایم ٹی بی ناگراج، آر شنکر اور منی رتنا کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے ایم ایل اے امیش کٹی کی بھی حلف برداری متوقع ہے، جن کو وزیر اعلی نے وزیر کے عہدے کی یقین دہانی کرائی تھی۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details