اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: سانڈ کے مداحوں نے اپنے جسم پر بنوایا ٹیٹو - etv bharat urdu

گائے کو قابو کرنے کا خطرناک مقابلہ شمالی کرناٹک کا ایک روایتی فن ہے۔ مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے سانڈوں کے ضلع میں بہت سارے مداح ہیں۔

Karnataka
Karnataka

By

Published : Jan 25, 2021, 5:51 PM IST

Updated : Jan 25, 2021, 7:05 PM IST

مشہور شخصیات کے بہت مداح ہوتے ہیں لیکن ایک ایسا بھی ہے جو نہ تو فلمی ہیرو ہے اور نہ ہی سیاستدان لیکن اس کے بہت سارے مداح ہیں جن کا موازنہ کسی بھی اداکار یا سیاستدان سے کیا جاسکتا ہے۔ سیکڑوں شائقین اس کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دیوانے ہیں۔ ذرا سوچئے کہ اتنی بڑی فین فالونگ بنانے میں اس نے کیا کارنامہ انجام دیا ہوگا۔

کرناٹک: سانڈ کے مداحوں نے اپنے جسم پر بنوایا ٹیٹو

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاویری میں گائے کو قابو کرنے کے مقابلے میں حصہ لینے والے سانڈ کے بہت سارے مداح یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہاں بہت سے سانڈ ہیں جن کے ضلع میں سیکڑوں مداح ہیں۔ ایک فین نے دیوار پر اپنے پسندیدہ سانڈ ارجن کی پینٹنگ بنائی ہے۔ ارجن 155 نامی اس سانڈ نے ہاویری میں بہت نام کمایا ہے اور نوجوانوں میں اپنے تئیں دیوانگی پیدا کی ہے۔

سانڈ فین چندر شیکھر کے مطابق ''یہ فن میرے کزن فکیریش نے بنایا ہے اور اس بیل کا مالک اویناش ہے۔ اِس نے تین مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک بار سونے کی انگوٹھی اور ایک بار موٹرسائیکل جیتا ہے۔ ہم اس سانڈ کو چلنے، دوڑنے، تیرنے اور دیگر تربیت دیتے ہیں۔

گائے کو قابو کرنے کا خطرناک مقابلہ شمالی کرناٹک کا ایک روایتی فن ہے۔ مقابلے میں انعامات حاصل کرنے والے سانڈوں کے ضلع میں بہت سارے مداح ہیں۔ انہیں سانڈوں میں ارجن بھی شامل ہے۔ ارجن کے مداح نے اِس کی دیوار پر ایک عمدہ پینٹنگ بنائی ہے۔

ہاویری ضلع کے بیاگڈی کے ہیڈی گونڈا گاؤں کے رہنے والے فنکار فکی ریش نے ارجن کا ایک اسکیچ بنایا ہے۔ سانڈ کے اسکیچ کے بعد فکی ریش کو بھی ضلع میں مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ارجن کا اسکیچ بنانے کے بعد پورے ضلع میں فکی ریش کو بھی نئے اسکیچ اور وال پینٹنگ بنانے کا کام مل رہا ہے۔

فکی ریش کا کہنا ہے کہ ''ہم نے ایک سال پہلے اسے خریدا تھا۔ تب سے اس نے تین مقابلوں میں حصہ لیا اور سبھی میں کامیاب بھی حاصل کی ہے۔ اسی لئے شائقین اسے ''بمپر کا باپ'' لُکنگ اسٹار'' کہتے ہیں۔ یہ کوئی خطرناک سانڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس نے کبھی کسی کو پریشان کیا ہے۔

یہ سانڈ تامل ناڈو سے ڈیڑھ لاکھ روپے میں خریدا گیا تھا، جب یہ صرف 18 ماہ کا تھا۔ تب سے اس کو گائے کو قابو کرنے والے مقابلے کے لئے خصوصی تربیت دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اسے تیراکی، دوڑ اور کھیل کے دیگر فارمیٹس کی بھی تربیت دی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کھانا کھلا کر بالکل پھرتیلا رکھا گیا ہے۔ اس کے ایک مداح نے کہا کہ ارجن کو لانے کے بعد ضلع میں میرے دشمن اب دوست بن گئے ہیں۔

گائے کو قابو کرنے کا خطرناک مقابلہ شمالی کرناٹک کا ایک روایتی فن ہے

سانڈ کے ایک فین چندر شیکھر نے کہا کہ 'اس کے بہت سارے مداح ہیں۔ یہ کسی کو لات نہیں مارتا اور نہ ہی نقصان پہنچاتا ہے۔'

ارجن نے اس سے قبل شیواموگا، داوانگیرے، گَڈگ اور دھارواڈ ضلع میں گائے کو قابو کرنے والے مقابلے میں حصہ لیا ہے اور ان تمام مقابلوں میں انعامات حاصل کیا ہے۔ بہت سے سانڈ ارجن سے ڈرتے ہیں جس نے مقابلے میں ارجن کے ساتھ حصہ لیا ہے حالانکہ ارجن خطرناک نہیں ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ اس کے مداحوں نے اپنے جسم پر سانڈ کے نام کا ٹیٹو بھی بنوایا ہے۔ ایک سانڈ کے لئے اس طرح کی فین فالوانگ دیکھ کر حیران ہونا لازمی ہے۔

Last Updated : Jan 25, 2021, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details