اردو

urdu

By

Published : May 13, 2020, 1:59 PM IST

ETV Bharat / city

کوروناوائرس: گلبرگہ میں متاثرین کی تعداد 73 ہو گئی

ملک بھر میں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزانہ کوروناوائرس کے سینکڑوں مثبت معاملے سامنے آ رہے ہیں۔

کوروناوائرس: گلبرگہ میں متاثر ین کی تعداد 73
کوروناوائرس: گلبرگہ میں متاثر ین کی تعداد 73

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اب تک شہر میں 73افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

گلبرگہ شہر میں کوروناوائرس کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے، شہر میں مزید دو افراد کی کورونا رپوٹ مثبت آئی ہے۔

گلبرگہ کے مجگوری علاقے کا 38سالہ پھلوں کا تاجر مریض نمبر 849 اور مومن پورہ کا 14 سالہ لڑکے کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی ہے جس سے گلبرگہ ضلع میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ جبکہ 6 افراد کی اس وائرس کی وجہ سے موت واقع ہو چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 70،756 اور کل ہلاکتیں2293 درج کی جا چکی ہیں۔ جبکہ ریاست کرناٹک میں متاثرین کی تعداد 862 اور کل ہلاکتیں 31 درج کی جا چکی ہیں۔

تاہم ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں کوروناوائرس تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، دن بدن یہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گلبرگہ ضلع میں اب تک کوروناوائرس متاثرین کی تعداد73 ہپہنچ چکی ہے اور روز بروز متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے عوام میں خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details