اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: موسلا دھار بارش سے 3 افراد ہلاک

گلبرگہ شہر کے بی این اسپتال روڈ، رام‌ مندر روڈ سمیت مختلف شاہرہ پر پانی بھر جانے سے راستے بند ہو گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، جس سے عام ‌زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

Gulbarga
Gulbarga

By

Published : Oct 14, 2020, 7:45 PM IST

کرناٹک کے ضلع کلبرگہ میں بارش چوتھے دن بھی جاری ہے۔ ضلع‌ میں اتوار سے شروع ہوئی برسات بدھ صبح تک جاری ہے۔ اس موسلادھار بارش سے ضلع بھر میں تالابوں اور ندیوں میں پانی بھر چکا ہے۔ اس دوران ڈیم بھر چوکا ہے۔

گلبرگہ: موسلا دھار بارش سے 3 افراد ہلاک

کئی راستے بند ہو چکے ہیں اور کئی دیہاتوں میں پانی بہت زیادہ ہونے سے سینکڑوں ایکٹر کھیتوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران ضلع میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

دو نوجوان تالاب ڈوب کر ہلاک ہو گئے اور ایک خاتون کھیت سے گھر واپس لوٹتے وقت پانی میں بہہ گئی۔

گلبرگہ شہر کے بی این اسپتال روڈ، رام‌ مندر روڈ سمیت مختلف شاہرہ پر پانی بھر جانے سے راستے بند ہو گئے ہیں۔ مختلف علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے، جس سے عام ‌زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

ضلع میں 84 گھنٹوں میں 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع میں تین دنوں تک اسی طرح سے بارش ہو نے کا اندازہ بتا یا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details