اردو

urdu

By

Published : Apr 29, 2020, 12:48 PM IST

ETV Bharat / city

گلبرگہ: ای ایس آئی اور جیمس ہسپتال میں کورونا متاثرین پر توجہ نہ دینے کا الزام

گلبرگہ کے ای ایس آئی اور جیمس ہسپتال میں کورونا مریضوں پر توجہ نہ دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نہ ڈاکٹر وقت پر دستیاب ہیں نہ کوئی صاف صفائی کا معقول انتظام ہے۔

Gulberga: ESI and James Hospital accused of not paying attention to Corona victims
گلبرگہ: ای یس آئی اور جیمس ہسپتال میں کورونا متاثرین پر توجہ نہ دینے کا الزام

ریاست کر ناٹک کے شہر گلبرگہ کے ای ایس آئی اور جیمس اسپتال کو کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیاگیا ہے، لیکن ان دونوں ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں اور متاثرین پر کسی قسم کی توجہ نہ دینے کا سنگین الزام سامنے آیا ہے۔

کورونا متاثرین کو ہسپتال کے کوارنٹائن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ ہسپتالوں کے آئیسولشن وارڈز میں داخل مریضوں کو دیکھنے کے لئے ڈاکٹرز اور نرسز کے وقت پر نہ آنے کی شکایت سننے میں آرہی ہے۔

گلبرگہ: ای یس آئی اور جیمس ہسپتال میں کورونا متاثرین پر توجہ نہ دینے کا الزام

دونوں ہسپتالوں میں صفائی کا بھی ناقص انتظام ہونے سے مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

کوارنٹائن میں رکھے گئے متاثرین اور آئیسولیشن وارڈز میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال کا معقول انتظام نہ ہونے سے عزیز و اقارب کوان کی دیکھ بھال کرنی پڑرہی ہے۔

جس کے نتیجہ میں کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا خدشہ قائم ہے۔ سابق ریاستی وزیر پریانک کھرگے اور ڈاکٹر اجے سنگھ رکن اسمبلی نے گلبرگہ کانگریس آفس میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ای ایس آئی اور جیمس ہسپتال کی ناقص کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں فوری ضروری اقدامات کر نے کا مطالبہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details