ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں ہر برس ماہِ محرم کی پہلی تاریخ سے ہی مجالسِ شہادتِ حسین، ماتم تقریب بڑے پیمانے پر منائی جاتی تھی۔ اس سال ملک بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گلبرگہ ایرانی شیعہ تنظیم کی جانب سے یہاں کے امام باڑہ میں سادگی کے ساتھ مجالسِ ماتم کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر ایرانی شیعہ تنظیم کے ذمہ داران نے کہا کہ 'ہر برس ماہِ محرم میں یہاں بڑے پیمانے پر مجالس، ماتم اور لنگرِ عام کا اہتمام کیا جاتا تھا۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے سادگی کے ساتھ مجالسِ ماتم کا اہتمام کیا گیا۔