اس اسکول کے پرائمری سیکشن میں 900 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ سرکاری اساتذہ کی تعداد مع ہیڈمسٹریس صرف 3 ہے جبکہ آئی ایم اے کی جانب سے 36 اساتذہ کا تقرر ہوا تھا جنہیں آئی ایم اے کے ذریعے تنخواہ دی جاتی تھی مگر اب کمپنی کے ایم ڈی محمد منصور خان کے بھاگ جانے کے بعد حالات خراب نظر آ رہے ہیں۔
عبیداللہ سرکاری اسکول کے طلبا کا مستقبل خطرے میں۔۔۔
ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر میں واقع وی کے عبیداللہ سرکاری اسکول کو آئی ایم اے کمپنی نے گود لیا تھا لیکن کمپنی کے بحران کا شکار ہونے کے بعد اسکول کے لیے سنگین مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
school
اسکول کی ہیڈ مسٹریس نفیس النساء نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'آئی ایم اے سے مقرر شدہ اساتذہ نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے منع کر دیا ہے۔'
Last Updated : Jun 13, 2019, 12:27 AM IST