اردو

urdu

ETV Bharat / city

Women's Meeting in Yaadgir: کرناٹک کے یادگیر میں جلسۂ عام برائے خواتین - Women's Meeting in Yaadgir

مولانا مفتی منیر ندوی صدر جمعیت علمائے ہند شاخ یادگیر Jamiat Ulema-i-Hind Branch Yaadgir نے بتایا کہ موجودہ حالات میں خاص کر لڑکیوں میں علم دین اور خوف خدا اور اسلامی طرز زندگی کو عام کرنے کی غرض سے خواتین کے لیے ایک جلسۂ عام برائے خواتین بعنوان مسلم معاشرے میں خواتین کا کردار منعقد کیا جارہا ہے۔

Women's Meeting: کرناٹک:جلسہ عام برائے خواتین
Women's Meeting: کرناٹک:جلسہ عام برائے خواتین

By

Published : Dec 25, 2021, 1:17 PM IST

Updated : Dec 25, 2021, 1:29 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی تنظیم مجلس تحفظ ختم نبوت Organization for the Protection of the End of Prophethood کے زیر اہتمام جلسہ عام برائے خواتین 25 دسمبر دوپہر دو بجے بمقام قریشی فنکشن ہال روبرو مسجد عائشہ یادگیر میں منعقد کیا گیا۔

مولانا مفتی منیر ندوی صدر جمعیت علمائے ہند شاخ یادگیر نے بتایا کہ موجودہ حالات میں خاص کر لڑکیوں میں علم دین اور خوف خدا اور اسلامی طرز زندگی کو عام کرنے کی غرض سے خواتین کے لیے ایک جلسہ عام برائے خواتین بعنوان مسلم معاشرے میں خواتین کا کردار منعقد کیا جارہا ہے۔ جو 25 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر دو بجے سے چار بجے تک بمقام قریشی فنکشن ہال روبرو مسجد عائشہ اسٹیشن ایریا یادگیر میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Women's Meeting: کرناٹک:جلسہ عام برائے خواتین
اس جلسہ کو مولانا اشہد رشیدی اترپردیش خطاب فرمائیں گے مفتی منیر نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں خاص کر مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی بے راہ روی نافرمانی اور بے حیائی کو روکنے کی ترغیب دی جائے گئی۔

معاشرے کی اصلاح سماج میں امن و امان اور آخرت میں کامیابی کے لیے زندگی میں علم دین کا ہونا نہایت ضروری ہے۔

مفتی منیر نے تمام امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے اس جلسہ میں خواتین شرکت کرکے اپنی معلومات میں اضافہ کریں۔

اس موقع پر مفتی شیخ رحمانی، برہان الدین اظہر تحفظ ختم نبوت یادگیر موجود رہیں گے۔

Last Updated : Dec 25, 2021, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details