'بہما ندی' سے متصل لگے واٹر 'پمپ ہاؤس' میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے وہاں پر موجود ٹرانسفارمرز اور موٹر پانی میں ڈوب گئے ہیں پانی کی وجہ سے واٹر پمپ ہاؤس کی بجلی کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس تعلق سے یادگیر بلدیہ کمشنر بگپا نے کہا کہ۔ بھما ندی کے پانی کے بہاؤ میں اضافے کی وجہ سے شہر کا واٹر پمپ ہاوس پانی کی زد میں آگیا ہے۔
اس واٹر پمپ ہاؤس کے ذریعے ہی پانی کو ریپڈ سینڈ بیڈ فلٹر تک پہنچایا جاتا ہے اور پھر وہاں سے فلٹر کرکے پورے شہر میں پینے کا پانی جاتا ہے۔ موجودہ حالات میں پمپ کے اطراف و اکناف پانی جمع ہونے کی وجہ سے پمپ ہاؤس کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہر کی عوام سے اپیل کیا ہے کہ' کَل نلوں میں پانی نہیں آئے گا عوام محکمہ بلدیہ کا تعاون کرے۔