اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: یادگیر میں پانچ دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان - یادگیر میں مکمل لاک ڈاؤن

ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے 30 مئی سے تین جون تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

five days full lockdown announced at yadgir
یادگیر میں پانچ دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

By

Published : May 29, 2021, 2:20 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ایک ہفتہ میں صرف تین دن ضروری اشیاء کے لیے صبح 6 بجے سے 10 بجے تک لاک ڈاون میں ڈھیل دی گئی تھی جس میں لوگوں کافی زیادہ بھیڑ جمع ہورہی تھی۔

اسی ہجوم کو بھی ختم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے 30 مئی سے تین جون تک یعنی پانچ دنوں تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پانچ دن مکلم لاک ڈاون کے اعلان کیے جانے کی وجہ سے اشیاء ضروریہ کی چیزوں کو خرید و فروخت میں لوگوں کو مصروف دیکھا گیا تو دوسری جانب بینک میں لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئی، اس کے علاوہ شہر کی شراب کی دکانوں پر بھی عوام کی کثیر تعداد دیکھی گی۔

مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد عوام کو جہاں پر روز مرہ کے کھانے پینے کی اشیاء کی فکر ہے، تو دوسری جانب شراب نوشی کرنے والے احباب کو دو وقت کے کھانے سے زیادہ شراب کی فکر میں لمبی لمبی قطاروں میں ٹھہر کر شراب خرید رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details