ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں زرعی قانون کے خلاف میسور بینک سرکل میں ہزاروں کی تعداد میں کسان پرزور احتجاج کر کے مرکزی و ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کی حمایت میں کئی سماجی و سیاسی پارٹیوں کے رہنماء بھی شریک ہیں اور کسانوں کی حمایت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا پرزور احتجاج مزید پڑھیں:
حکومت کی جانب سے زرعی قوانین میں کیے گئے ترمیمات کے تعلق سے مظاہرین کا کہنا ہے کہ' موجودہ مرکزی حکومت ان قوانین کے ذریعے کسانوں کو غلامی کی جانب ڈھکیل رہی ہے۔ اس احتجاج میں کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے بڑی تعداد میں خواتین بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پورے ملک کے کسان اور حزب اختلاف رہنما کے تعاون سے اس قانون کے خلاف پو رے ملک میں کئی دنوں سے احتجاج جاری ہے، مظاہرین کسان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اس قانون کو واپس لے۔