ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع شاہین کالج کی جانب سے حفاظ کے لیے عصری تعلیم کے لیے خصوصی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کالج میں حفاظ کرام کے لیے عصری تعلیم کے حصول کے لیے خصوصی کورس رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کورس پچھلے آٹھ سالوں سے نہایت کامیابی کے ساتھ چلایا جارہا ہے جس میں ملک بھر کے حفاظ اکرام علمائے کرام عصری تعلیم حاصل کرکے آج میڈیکل تعلیم تک حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین کالج گزشتہ آٹھ برسوں سے حفاظ کرام کو عصری تعلیم میں مہارت دلانے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔
عبدالقدیر نے مزید کہا کہ ہمارا یہ مشن ہے کہ ہمارے ملک کے حفاظ کرام بھی ڈاکٹر انجینئر لیکچرر ٹیچرز آئی اے ایس اور آئی پی ایس بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'
انہوں نے ملک کے فلاحی تنظیموں، تعلیمی ادارے، مدارس کے ذمہ داران اور علمائے کرام سے کہا کہ ایسے حفاظ کرام کو جو عصری تعلیم سیکھ کر دیگر شعبہ جات میں اپنی خدمت انجام دینا چاہتے ہیں انہیں اس کورس میں شاہین کالج میں داخلہ دلوایں۔ اس کے علاوہ شاہین کالج کے ملک میں دیگر دس برانچ قائم کی گئ ہیں، جس میں اس کورس یا پھر دیگر معلومات کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔