ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ایک عوامی فلاحی تنظیم کا قیام عمل میں آیا۔ یادگیر سوشل ہیلپنگ آرگنائزیشن کے نام سے بنائی گئی اس تنظیم کا واحد مقصد ملت کہ مسائل کو حل کرتے ہوئے نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم کا اجلاس لادجی فنکشن ہال میں منعقد ہوا اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری اظہر خوط نے نو منتخب صدر واراکین کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ' مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور شہر کے نوجوانوں کو ملا کر ایک تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا نام یادگیر شوشل ہیلپنگ آرگنائزیشن رکھا گیا ہے، جس کے صدر کے طور پر عبدالغفار کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ نائب صدر کے لیے محمد رضوان بھارت، عبدالمتین، جنرل سیکریٹری کے لیے اظہر خوط، سیکریٹری کے لئے عبدالصمد، آرگنائزنگ سیکرٹری کے لئے عارف سگری، محمد اسماعیل، محمد جنید توکل اور خازن کے لیے محمد مشرف کا انتخاب عمل میں آیا جب کہ محمد ذاکر، فیروز خان، جعفر، محمد کمال پاشاہ رکن الدین، محمد یعقوب، محمد منیر، فرید، ظہیر جاگیردار کو صلاح کار کے طور پر رکھا گیا ہے۔