ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ شریف میں واقع حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی درگاہ کا عرس شریف ہر برس بڑے پیمانے پر منایا جاتا رہا ہے۔
ہر برس یہاں عرس کے موقع پر ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد بندہ نواز کے چاہنے والے شرکت کو آتے تھے۔ زائرین کی آمد کے سبب یہاں کہ ہر چھوٹے بڑے دکانداروں کا کاروبار بڑے پیمانے پر چلتا تھا، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب عرس شریف سادگی سے منائی گئی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس یہاں زائرین کا مجمع دیکھنے کو نہیں ملا، یہاں پھول، مٹھائیاں چوڑیاں و دیگر دکانیں پوری طرح سے خالی نظر آئیں۔