اردو

urdu

ETV Bharat / city

'کارپوریشن کورونا پر کام نہیں کررہا ہے'

حزب مخالف نے الزام لگایا کہ بنگلورو کارپوریشن کورونہ وائرس کی روک تھام کے لیے کوئی احتیاطی اقدام نہیں کیا۔

corporation is fail to take preventive action against corona virus: opposition
'کارپوریشن کورونا پر کام نہیں کررہا ہے'

By

Published : Mar 17, 2020, 8:04 PM IST

بنگلورو کارپوریشن میں ان دنوں مختلف فیصلے لئے گئے ہیں جو سیاسی و سماجی دائروں میں بحث کے موضوع بنے ہوئے ہیں۔

'کارپوریشن کورونا پر کام نہیں کررہا ہے'

ان موضوعات پر کارپوریشن کے حزب مخالف کے رہنما عبد الواجد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص مسائل جیسے کورونہ وائرس کی روک تھام، اندرا کینٹین کےغذائی مینو کی قیمتوں میں اضافہ، ڈی لمیٹیشن (حد بندی) جیسے تمام مسائل نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے اور بی جے پی حکومت انہیں حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔

بنگلورو کارپوریشن حزب مخالف کے رہنما عبدالواجد نے کہا کہ کارپوریشن کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر یا اقدامات نہیں کررہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر کم ازکم ایک ہفتہ تک بنگلورو شہر کو بند کردینا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کارپوریشن کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کو لیکر بھارت،اسٹیج تھری، میں ہے مگر ہم اسے احتیاط سے ختم کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ بنگلورو شہر کو شفاف رکھنے میں بی جے پی حکومت اور کارپوریشن ناکام ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details