اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی

گزشتہ روز ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے 20 ہزار سے کم نئے کیسز درج کیے گئے جب کہ اسی عرصے میں 411 اموات بھی ہوئی ہیں، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 29،090 تک پہنچ گئی ہے۔

corona virus cases in karnataka in last 24 hours
کرناٹک میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی

By

Published : Jun 1, 2021, 2:17 PM IST

کرناٹک میں نئے کووڈ کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے، گزشتہ روز نئے کووڈ کیسز کی تعداد 20 ہزار سے کم رہی اور اموات 411 درج کی گئی۔ ریاست میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 26.04 لاکھ ہوگئی ہے اور اموات کی کل تعداد 29،090 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز 44،473 مریض صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کیے گئے۔

محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق پیر کو رپورٹ ہونے والے 16،604 نئے کیسز میں سے 3،992 بنگلورو اربن میں دج ہوئے تھے، جبکہ شہر بنگلور میں 20،332 مریض ڈسچارج بھی ہوئے ییں اور 242 اموات درج کی گئی۔ ریاست میں اب فعال کیسز کی کل تعداد 3،13،730 ہے۔

بنگلورو اربن ضلع میں 3،992، میسورو میں 1،171، ہاسن میں 1،162، بیگام میں 910، تمکور میں 806، منڈیہ میں 753 اور چترادورگ میں 731 کیسز درج ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 2،97،36،960 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 1،22،329 ٹیسٹ بروز پیر کی رات تک کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details