محکمہ صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،333 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 25،311 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 24،50،215 تک پہنچ گئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران ریاست میں 529 مریضوں کی اس وبا سے موت بھی درج کی گئی ہے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25،811 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کے نئے کیسز میں سے 5،701 بنگلورو اربن سے ہیں جبکہ شہر میں 34،378 مریض ڈسچارج ہوئے اور 297 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں فعال کیسز کی مجموعی تعداد 4،40،435 ہے۔