ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے عارضی ملازمین کو مستقل طور پر تقرر نہ کیے جانے کی وجہ سے آج عارضی ملازمین نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔
عارضی ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے کی وجہ سے احتجاج کیا عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں سے یہ ملازمین محکمہ ٹرانسپورٹ میں عارضی طور سے ملازمت کر رہے ہیں، اور عارضی ملازمت ہونے کی وجہ سے تنخواہ بھی بہت کم ہوتی ہے، تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ملازمین کا مزید کہنا ہے کہ ہم گزشتہ پندرہ برسوں سے صرف اس امید کے ساتھ بطور عارضی ملازمت کے کام کررہے ہے کہ انہیں بہت جلد مستقل کیا جائیگا، چونکہ متعدد مرتبہ انہیں حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں وعدے کیے جاتے رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے عارضی ملازمین کا احتجاج عارضی ملازمین کے مطابق گزشتہ کئی برسوں میں کانگریس، جے ڈی ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتیں آئی اور گئیں لیکن ان کے مطالبات صرف کاغذات پر ہی رہے اور ان سے کیے گئے وعدے کبھی پورے نہیں کیے گئے۔
عارضی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انھیں مستقل کیا جائے تاکہ انھیں معاشی طور سے بھی فائدہ ہو اور گھریلو پریشانیوں سے نجات مل سکے۔