اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: کانگریس، اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی آج - کرناٹک اسمبلی میں متنازع گو کشی مخالف بل

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے رہنما سدارمیا نے میڈیا سے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گئوکشی مخالف بل کے متعلق بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے کسی طرح کا مشورہ نہیں کیا اور اسے اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اس لئے ہم لوگوں نے جمعرات کی کارروائی سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

siddaramaiah
siddaramaiah

By

Published : Dec 10, 2020, 8:22 AM IST

کرناٹک اسمبلی میں متنازع گئو کشی مخالف بل کی منظوری کے بعد حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کی اس کارروائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جمعرات کو اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کرے گی۔

رہنما سدارامیا کا ٹویٹ

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے رہنما سدارمیا نے میڈیا سے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گئوکشی مخالف بل کے متعلق بزنس ایڈوائزری کمیٹی سے کسی طرح کا مشورہ نہیں کیا اور اسے اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اس لئے ہم لوگوں نے جمعرات کی کارروائی سے خود کو الگ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رہنما سدارامیا کا ٹویٹ

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی یہاں تک کہ حزب اختلاف کے رہنما کی بھی عزت نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرناٹک اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔

سدارمیا نے کہا کہ بل کو اچانک پیش کرنا اور اسے بغیر بحث کے منظور کر دینا جمہوریت کا قتل ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ گئو کشی مخالف بل جیسے معاملات کو سامنے لاکر اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سدارمیا نے مزید کہا کہ کانگریس کرناٹک بی جے پی کے جمہوریت مخالف کام کے خلاف احتجاج میں کل (جمعرات) اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details