اردو

urdu

ETV Bharat / city

CM Ibrahim Announces to Quit Congress: سی ایم ابراہیم کا کانگریس چھوڑنے کا اعلان

گزشتہ تقریباً 1 سال سے سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم کانگریس پارٹی سے ناراز چل رہے ہیں۔ پچھلے سال جب انہوں نے کانگرہس چھوڑنے اور جے ڈی ایس پارٹی جوائن کرنے کی بات کی تھی تو کانگریس کے ہائی کمان کے متعدد لیڈران نے انہیں منانے کے لئے ان کے گھر پر لائن لگائی تھی۔

CM Ibrahim Announces to Quit Congress
سی ایم ابراہیم نے کیا اعلان، کانگریس کو دینگے طلاق

By

Published : Jan 28, 2022, 2:27 PM IST

بنگلور: اب حال ہی میں کانگریس ہائی کمان کی جانب سے پارٹی کے لیڈر بی کے ہری پرساد کو لیجسلیٹیو کونسل میں لیڈر آف اپوزیشن بنایا گیا ہے جبکہ سی ایم ابراہیم اس عہدے کے خواہشمند تھے۔

لہذا کونسل میں اپوزیشن لیڈر نہ بنائے جانے پر کانگریس سے سخت ناراض سی ایم ابراہیم نے کانگریس کو خیر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ ایم ایل سی کے عہدے سے بھی دست بردار ہوجائینگے۔

کانگریس سے مستعفی ہونے کے دوران سی ایم ابراہیم نے بتایا کہ کانگریس ایک ڈوبتی کشتی ہے، یہاں پر ہمیں مزدور بناکر رکھا گیا ہے اور کانگریس میں کوئی مستقبل نہیں ہے۔ لہذا اب کانگریس میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہمارا باہر نکل جانا ہی بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

  • Supriya Shrinate Slams BJP Government: 'بی جے پی حکومت بوکھلا گئی ہے'

    سی ایم ابراہیم نے کہا کہ وہ جے ڈی (ایس) اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا جیسے لیڈروں کو پیچھے چھوڑ کر کانگریس میں آئے تھے۔ ایک پسماندہ طبقے کے لیڈر سدارامیا کو وزیر اعلیٰ بنانے کا ارادہ تھا، جو پورا بھی ہوا تھا لیکن اب وہ بات کانگریس میں نہ رہی۔ انہوں نے پھر سے جے ڈی ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا شارہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details