اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلورو تشدد: 61 ملزمین کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ

بنگلورو میں متازع پوسٹ کے بعد تشدد میں چار سو سے زائد لوگوں کی گرفتاریاں کی جاچکی ہیں جن میں سے 61 کے خلاف یو اے پی اے کے تحت مقدمہ بھی درج کی گیا ہے۔

Case against 61 accused under UAPA in bangalore violence
بنگلورو تشدد: 61 ملزمین کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ

By

Published : Aug 20, 2020, 3:48 PM IST

ریاست کرناٹک میں 11 اگست کو ہونے والے تشدد کی تحقیقات کرنے والی بنگلور پولیس نے یو اے پی اے کے تحت 61 ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جبکہ تشدد کے معاملے میں 400 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ڈی جے ہلی کے تشدد کے دوران مشتعل ہجوم نے کانگریس کے رکن اسمبلی کے گھر سمیت متعدد گاڑیاں اور دو پولیس اسٹیشنوں کو آگ کے حوالے کردی تھی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی اکھنڈا سرینیواس مورتی کے بھانجے نوین نے مبینہ طور پر فیس بک پر ایک اشتعال انگیز پوسٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بڑا ہجوم مشتعل ہوا اور ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا۔

تشدد کی مجسٹیریل جانچ کے دوران کئی مسلم نوجوانوں کو شک کی بنیاد پر پولیس نے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی علاقوں سے حراست میں لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details