انسانی خدمات کے 5 کامیاب سال مکمل ہونے پر روٹی چیریٹی ٹرست کی جانب سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مجاہد آزادی دورے سوامی اور سوامی اور شوا ردرا مہا سوامی نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور روٹی چیریٹی کی خدمات کو سراہا۔
روٹی چیریٹی ٹرسٹ کے صدر سید گلاب نے بتایا کہ بھارت کے آزاد ہونے کے 75 سالوں بعد بھی ملک بھر میں ابھی بھی تقریباً 25 کروڑ لوگ بھکمری کا شکار ہیں اور بھارت 107 ممالک میں 94 ویں درجہ پر ہے، جو کہ نہایت ہی افسوس ناک ہے۔