اردو

urdu

ETV Bharat / city

بندہ نوازکے عرس میں دہلی کے ذائقے کی دھوم - Banda nawaz Urs

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کا عرس جاری ہے۔ اس میں دہلی کا اسپیشل حلوا اور پراٹھے کا اسٹال لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

بندہ نوازکے عرس میں دہلی کے ذائقے کی دھوم

By

Published : Jul 23, 2019, 10:10 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے حلوا اور پراٹھا اسٹال کے مالکان نے بتایا کہ وہ ہرسال حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودرازؒ کے عرس کے موقع پر گزشتہ بیس برس سے یہاں آرہے ہیں۔

دہلی کے اس اسپیشل حلوہ پراٹھے کو عرس میں آئے زائرین بہت پسند کرتے ہیں اس پراٹھے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا سائز تقریبا ساڑھے تین فٹ کی ہوتی ہے۔ اس کو میدے کے آٹے سے بنایا جا تا ہے اور یہ تھوڑا نمکین ہوتا ہے۔

بندہ نوازکے عرس میں دہلی کے ذائقے کی دھوم

اور یہ عدد یا پیس کے موافق نہیں بلکہ 200 روپے فی کلو ملتا ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ملک کی متعدد ریاستوں نے عرس کے موقع پر وہاں جاتے ہیں اور دہلی کے اس مشہور حلوے اور پراٹھے کا اسٹال لگاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details