اردو

urdu

ETV Bharat / city

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک 'یوم حقوق اقلیت' کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دستور ہند خطرہ میں ہے؛ لہذا عوام اٹھ کھڑی ہو اور اس کی پاسبانی کرے۔

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا
آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا

By

Published : Dec 19, 2020, 5:21 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا جس میں ایک بڑی تعداد میں شہر کے معروف سماجی و سیاسی کارکنان کے علاوہ علماء و دانشوران و مختلف ادیان کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

آل انڈیا ملی کونسل کرناٹک کی جانب سے 'یوم حقوق اقلیت' منایا گیا

اس موقع پر مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گذشتہ چند برسوں کے اندر ملک بھر میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی دیکھی جارہی ہے اور اقلیتوں پر ظلم و زیادتیاں کی جارہی ہیں۔

اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا، کہ ملک کا دستور خطرے میں ہے، لہٰذا عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا تعاون کرتے ہوئے نہ صرف انسانی و اقلیتوں کے حقوق بلکہ ملک کی بھی پاسبانی کریں۔

مزید پڑھیں:کرناٹک: بیدر میں مائنارٹی مورچے کا اجلاس

اس موقع پر علماء کرام و دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے بتایا کہ ہندو مسلم مسیحی سکھ و دیگر مذاہب کے مابین اتحاد ہی ہماری ایک بڑی طاقت ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہر حال میں اتحاد کا مظاہرہ کریں اور ملک مخالف دشمنوں کا جمہوری اعتبار سے مقابلہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details