ریاست کر ناٹک کے شہر گلبرگہ میں تحفظ قلعہ بہمنی وقف املاک قعلہ کمیٹی کی جانب سے قعلہ میں آباد عوام کو قعلہ سے باہر نکالنے کے اعلان کے خلاف ایڈوکیٹ وہاج بابا نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ قعلہ گلبرگہ کی شان ہے اور قعلہ کے تحفظ کے لیے عوام کا آباد رہنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلبرگہ قعلہ میں موجود تاریخی مسجد، درگاہوں، قبرستان کی حفاظت کے لیے قعلہ میں آبادی کا رہنا بہت ضروری ہے۔ کسی کے پی ایل آئی ڈالنے سے ضلع انتظامیہ قعلہ میں کئی سالوں سے آباد لوگوں کو باہر نہیں نکال سکتی۔