بنگلورو: اس معاملے کے متعلق بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ عشرت اللہ نے بتایا کہ سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کی جانب سے اب تک 646 کیسز میں ضمانت دی ہے۔ انہوں نے تفصیل بتائی کہ اب تک کن ملزمین پر کتنے کیسز و چارجز لگائے گئے ہیں اور کتنے ملزمین کی ضمانت ہونی باقی یے۔
بنگلورو تشدد معاملے میں اب بھی 189 افراد کو ضمانت کا انتظار - banglore, karnataka
بنگلورو تشدد معاملے میں گرفتار شدہ ملزمین کی رہائی کے لیے متعدد وکلا کی جانب سے پرزور کوششیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں کل 476 گرفتار شدہ افراد میں سے 287 افراد کی ضمانت پر رہائی ہو چکی ہے۔ 189 افراد ابھی بھی جیل میں ضمانت کے انتظار میں ہیں جن میں 44 افراد پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔
بنگلور تشدد معاملے میں اب بھی 189 افراد کو ضمانت کا انتظار
اس موقع پر سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ اشتیاق احمد نے بتایا کہ آج کی سماعت مکمل نہ ہو پائی اور اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ مظفر نے بتایا کہ سیکولر ایڈووکیٹس فرنٹ کی جانب سے یو اے پی اے کیسز اور ایس سی / ایس ٹی کیسز میں کل 3 پیٹیشنز کورٹ میں داخل کیے گئے ہیں۔