اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاپرواہی کے الزام میں دو پولیس اہلکارمعطل - پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار

پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ منجھول پولیس آﺅٹ پوسٹ کے تھانہ صدر سبودھ کمار اور داروغہ سریش کمار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Police
پولیس اہلکار

By

Published : Dec 6, 2020, 8:45 PM IST

بہار کے بیگو سرائے ضلع میں فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں منجھول پولیس آﺅٹ پوسٹ کے تھانہ صدر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ منجھول پولیس آﺅٹ پوسٹ کے تھانہ صدر سبودھ کمار اور داروغہ سریش کمار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب برآمدگی کے سلسلے میں ملزم کو چھوڑنے کے معاملے میں ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟


کمار نے بتایا کہ چار دن قبل منجھول پولیس نے چھاپے ماری کے دوران شراب برآمد کی تھی۔ اس معاملے میں ان پولیس افسران نے شراب اسمگلر کے فرار ہونے کی بات کہی تھی۔ جانچ کے دوران مذکورہ چھاپے ماری سے متعلق باتیں اسٹیشن ڈائری میں درج نہیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کے دیگر معاملے میں بھی دونوں پولیس اہلکار قصور وار پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details